ہیلتھ شیور کارپوریٹ صارفین اور اداروں کو پیشہ ورانہ عملے اور مالیاتی استحکام کے ذریعے ہیلتھ کیئر کی ضرورت کا منظم حل پیش کررہا ہے اور پچاس سالوں سے زائد عرصے سے اس شعبے میں بیمہ کا تجربہ رکھتا ہے۔

ہیلتھ شیور ذاتی صحت کورز، اسپتال میں داخل ہونے اور میٹرنٹی کور پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں یہ پروڈکٹ اسپتال میں داخل ہونے اور اس کے بعد کے اخراجات کو بھی کور کررہی ہے۔ ہیلتھ انشورنس کی پالیسی پاکستان بھر میں آئی جی آئی کے پینل پر موجود اسپتالوں میں کریڈٹ کی سہولت ہیلتھ کارڈز، ادویہ اور تشخیصی لیبارٹریوں میں رعایت، اسٹاف ڈاکٹر کے ساتھ24 گھنٹے طبی ہاٹ لائن کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

  • پالیسی کو وسیع کردیا گیا ہے:کام کرنے والے ملازمین اور ان کے زیر کفالت شریک حیات اور بچے
  • عمر کی حدملازمین اور ان کے 65 سال تک کی عمرکے شریک حیات، غیر شادی شدہ/ بے روزگار دختران، 25 سال تک کی عمر کے پسران اگر بے روزگار ہوں اور عمر کی کسی بھی حد کے بغیر زیر کفالت مطلقہ/ شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی/ بیوہ دختران
  • صحت کا حلف نامہہر ایک بیمہ شدہ ملازم کو جائزہ لینے کے لئے صحت سے متعلق ایک سوالنامہ لازمی طور پر مکمل کرنا ہوگا۔
اہم فوائد

اختیاری فوائد

زچگی کی صورت میں مراعات

  • زچگی (حمل سے متعلق اسپتال میں داخلہ) جو درج ذیل صورتوں میں ہو:
  • معمول کے مطابق زچگی
  • آپریشن (سرجری)
  • ایک سے زائد بچوں کی پیدائش
  • ایکٹوپک/ ایکسٹرا یوٹرائن زچگی
  • اس صورت میں درج ذیل سروسز اور ضروریات پوری کی جاتی ہیں
  • اسپتال کے کمرے کے چارجز بشمول مریض کے کھانے کے اخراجات
  • اسپتال کی متفرق خدمات اور ضروریات
  • لیبر روم یا آپریشن تھیٹر کے اخراجات
  • ڈیلیوری کے لئے ڈاکٹر کی فیس اور بعدازاں معائنہ کے دوران وزٹ فیس
  • بچے کے لئے نرسری میں دیکھ بھال جبکہ ماں زیر علاج ہو
  • یہ اختیاری بیمہ تحفظ برائے زچگی فوائد شادی شدہ خواتین ملازمین اور مرد ملازمین کی شریک حیات کے لئے ہے
  • قبل از وقت (زچگی سے9 ماہ قبل ) اور بعداز مدت (ڈیلیوری کے بعد 6 ہفتے تک) ادویہ کے اخراجات، ڈاکٹروں سے مشورے اور تشخیصی ٹیسٹ جو زچگی سے متعلق ہوں
  • گھر پر ڈیلیوری کے لئے دائی کے اخراجات
  • نوزائیدہ لڑکے کے لئے ختنہ کے اخراجات

آئوٹ پیشنٹ مراعات

یہ کسی لائسنس یافتہ فزیشن/ سرجن کی جانب سے کسی بیمہ شدہ فرد کو روزمرہ کی بیماریوں یا زخمی ہونے کی صورت میں ضروری طبی خدمات اور علاج کے لئے مناسب اور ضروری اخراجات کے بارے میں ہے اور اس میں درج ذیل شامل ہے۔

  • ایلو پیتھک، ہومیو پیتھک یا ہربل ادویہ کے زیر علاج کے تحت مشاورت کے اخراجات
  • تجویز کردہ ادویہ، ڈائیگناسٹک لیبارٹری ٹیسٹ، ایکس رے اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ
  • دانتوں کا علاج ماسوائے دانت نکالنا، اسکلینگ، پالش کرنا، کیپ چڑھانا، دانتوں کے بریسز وغیرہ
  • فزیو تھراپی/ آکیوپنکچر، آسٹیوپیتھی
  • ای سی جی، ای ایم جی اور ای ای جی جانچ اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ
  • پری نیٹل (Pre Natal) علاج، ٹیسٹ اور ادویہ
  • آنکھیں ٹیسٹ کرانے کے اخراجات

اضافی خدمات

  • فوٹو۔ آئی ڈی ہیلتھ کارڈزہم پاکستان میں پہلی کمپنی ہیں جو نیٹ ورک کے اسپتالوں میں کیش فری علاج کی سہولت کے لئے فوٹو آئی ڈی ہیلتھ کارڈ کی پیشکش کرتے ہیں
  • کسی پیشگی شناخت کی ضرورت نہیںنیٹ ورک کے اسپتالوں میں فوری بلا رکاوٹ خدمات کے لئے
  • اسپتال کا نیٹ ورک125 سے زائد سہولتیں ملک بھر میں
  • نیٹ ورک کے اسپتالوں میں استحقاق کے مطابق اسپتالوں کے بلوں کو براہ راست ادا کرنے کی سہولت۔ بیمہ شدہ فرد کو سیکورٹی ڈپازٹ یا سیٹلمنٹ چارجز کے تحت کسی نقد ادائیگی کی ضرورت نہیں۔
  • ایمرجنسی ہاٹ لائن کے نمبر:24/7*365 ملک بھر میں دستیاب
  • کلیمز کو نمٹانے کا دورانیہتیز ترین وقت جو 10 ایام کار پر مشتمل ہے
  • غیر حادثاتی ایمرجنسیزعام آدمی کی رائے میں زندگی کو لاحق خطرات کی صورتحال میں بھی منتخب کردہ بیمہ تحفظ
  • آئی سی یو میں غیر محدود قیامآئی سی یو میں کسی حد یا دنوں کی تعداد کے لحاظ بیمہ تحفظ دستیاب ہے۔
  • نوزائیدہ بچوں کے لئے بیمہ تحفظپالیسی کی شرائط کے مطابق پیدائش کی تاریخ سے ازخود بیمہ شدہ ہوجاتے ہیں
  • ویکسینیشنمیٹرنٹی کے فوائد کے تحت پیدائش پر پہلی خوراک شامل ہے
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
مجھے کیا دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہوگا اگر میں اپنے کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس کے تحت کمپنی کے ساتھ بیمہ شدہ ہوں؟

پالیسی کی تکمیل پر ہر بیمہ شدہ ملازم کو ایک ہیلتھ کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس پر ملازم اور اس کے زیر کفالت افراد کے بارے میں ضروری تفصیلات مع انہیں حاصل فوائد کی تفصیل درج ہوتی ہے۔

کسی ہنگامی طبی صورتحال کی صورت میں کلیم کا طریقہ کار کیا ہے؟

بیمہ شدہ افراد کو ہنگامی صورتحال میں کسی بھی قریبی اسپتال جانے کی اجازت ہے (ایسی صورت میں جب کسی ملازم کی طبی صورتحال اچانک اس طرح تبدیل ہوجائے کہ اسے فوری علاج کی ضرورت ہو)۔ تاہم ایسے تمام کیسز میں انہیں لازماً کمپنی کو اپنے آجر کے ذریعے 24 گھنٹے کے اندر مطلع کرنا ہوگا جب ایسی صورتحال درپیش ہو اور اس کے ساتھ اسپتال اور ڈاکٹر کے نام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔

آئی جی آئی کے پینل اسپتالوں میں طبی بیمہ کی سہولت کے لئے اسپتال میں داخل ہونے کا کیا طریقہ کار ہے؟

اگراسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت دی جائے تو بیمہ شدہ فرد کو علاج کے لئے ہمارے نیٹ ورک کے کسی بھی اسپتال میں جانے کی اجازت ہے جہاں وہ آئی جی آئی ہیلتھ کارڈ پیش کرکے علاج کراسکتا ہے، کارڈ کی ایک کاپی اس اسپتال کے پاس موجود رکھی جائے گی اور بیمہ شدہ مریض کو ضروری طبی خدمات فراہم کردی جائیں گی۔ بیمہ شدہ مریض کو نیٹ ورک کے ان اسپتالوں میں کسی قسم کے بل کی ادائیگی کی ضرورت نہیں۔

حکومت (وفاقی، صوبائی، میونسپل، ضلعی) اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے چلائے جانے والے اسپتال علاج کے لئے ہماری جانب سے منظور شدہ ہیں۔ تاہم ایسے اسپتالوں میں کریڈٹ کا کوئی انتظام نہیں ہے اور ملازمین کو ان اسپتالوں میں علاج کے لئے ہماری پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہے ملازمین ان اسپتالوں میں بلوں کی ادائیگی خود کریں اور بعدازاں ان کی وصولی کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔

آئی جی آئی کے پینل پر موجود نہ ہونے والے اسپتالوں میں طبی بیمہ کی سہولت کیلئے اسپتال میں داخل ہونے کا طریقہ کار کیا ہے؟

کسی بھی غیر منظور شدہ اسپتال میں علاج کے بل کی اسی قصبے/ سٹی میں کسی منظور کردہ اسپتال کے ریٹس/ اخراجات کے مطابق زرتلافی کردی جائے گی۔

اس کے لئے مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہوں گی۔

  • اصل بل کی رسیدیں
  • لیبارٹری رپورٹس کی کاپیاں (اگر ٹیسٹ کئے گئے ہوں)
  • ڈسچارج کارڈ کی کاپی بشمول ایک باقاعدہ دستخط شدہ اور اسٹیمپ شدہ کلیم فارم
  • پیشہ ورانہ طور پر علاج کرنے والوں کی تفصیل
او پی ڈی علاج کی سہولت کا طریقہ کار کیا ہے؟

بیمہ شدہ فرد لازماً از خود اسپتال کے اخراجات/ کنسلٹینٹ/ ڈاکٹر کی فیس/ لیبارٹری کے چارجز اور ادویہ کی قیمت ادا کرے۔ بعدازاں اپنے آجر/ کمپنی کے ذریعے ان بلوں کو مدتی بنیادوں پر واپس وصولی کے لئے آئی جی آئی کو فراہم کردے۔

ہم ان رقومات کو آپ کی کمپنی کے حوالے کردیں گے جوکہ وہ بیمہ شدہ افراد کو واپس کریں گے۔ او پی ڈی کور او پی ڈی مراعات کے ذریعے دستیاب ہے۔

کلیم کا طریقہ

اپنا دعویٰ درج کرانے کے لیے، براہ کرم IGI جنرل انشورنس آفس کو کال کریں۔

پیر سے جمعہ (9:00 AM تا 5:30 PM)
جمعہ (9:00 AM تا 6:00 PM) سوائے عام تعطیلات کے۔
موٹر کلیمز کی اطلاع اور سوالات کے لیے:
لاہور: 042-111-308-308
کراچی: 021-111-567-567 یا 021-111-308-308
اسلام آباد: 051-111-308-308
صحت سے متعلق سوالات اور منظوریوں کے لیے: 042-345-03333
غیر صحت/غیر موٹر کلیمز کے لیے:
کراچی: 021-111-308-308
لاہور: 042-111-308-308
اسلام آباد: 051-111-308-308

کورئیر کے ذریعے دستاویزات جمع کرانے کے لیے:

ہیڈ آفس اور کراچی برانچ کے لیے:
آئی جی آئی جنرل انشورنس لمیٹڈ
ہیڈ آفس اور کراچی برانچ
سوٹ نمبر 701-711، ساتویں منزل، دی فورم، جی-20 بلاک 9، خیبر جامع کلفٹن – کراچی، پاکستان
UAN # 92-21-111-308-308

لاہور کے لیے:
آئی جی آئی جنرل انشورنس لمیٹڈ
کارپوریٹ آفس اور لاہور برانچ
5 ایف سی سی سید مراتیب علی روڈ، گلبرگ II، لاہور
UAN # 92-42-111-308-308

اسلام آباد کے لیے:
آئی جی آئی جنرل انشورنس لمیٹڈ
اسلام آباد برانچ
تیسری منزل، کامران سینٹر، بلیو ایریا، اسلام آباد
UAN # 92-51-111-308-308

آن لائن دعوے کی اطلاع فائل کرنے کے لیے، براہ کرم یہاں کلک کریں یا report.claims@igi.com.pk پر ای میل بھیجیں۔

پروپوزل فارم تک رسائی