خوش آمدید اور ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کا شکریہ۔
ہم اس امر پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ صنعت میں بہترین روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے حصص یافتگان، صارفین اور ملازمین کے لئے موزوں ترین ادارہ ہونے کے ساتھ ایک اچھے کارپوریٹ شہری بھی ہیں۔
اقتصادی صورتحال میں چیلنج درپیش ہونے اور ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں بڑی حد تک کمی کے باوجود ہم اپنے پریمیئم کی بنیاد میں بہتری لائے ۔ ہماری پروڈکٹ کے پورٹ فولیو میں حکمت عملی کو جائیداد اور حادثاتی انشورنس پر بھی توجہ دینے کی جانب مرکوز کیا گیا جس سے ہماری ترقی اور منافع جات پر مثبت اثرات ظاہر ہوئے اور آنے والے سالوں میں مزید بہتری آئے گی۔
ہم اپنے ملازمین کو اپنا سب سے زیادہ قابل قدر اثاثہ تصور کرتے ہیں۔ ہمارا ایچ آر فلسفہ ملکیت اور آگے بڑھنے اور تمام شعبوں میں انفرادیت کو فروغ دیتا ہے۔ ہم اپنے حصص یافتگان کو بہتر منافع دینے کے لئے اس صنعت میں بہترین استعداد کو شامل کرنے، برقرار رکھنے اور فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ہم اپنے صارفین، کاروباری شراکت داروں اور ملازمین کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ وہ ہم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور آئی جی آئی انشورنس کے ساتھ مسلسل تعاون اور بھروسے کے لئے اپنے شیئر ہولڈرز کے بھی مشکور ہیں۔