آ ئی جی آ ئی انشو ر نس 1953میں قا ئم کی گئی ،جس کے پہلے چیئر مین سید مراطب علی تھے ۔ آ ئی جی آ ئی ، پیکجز گروپ کی فلیگ شپ آ ر گنا ئز یشن ، 1987کے دسمبر میں کراچی اور لا ہو ر کے اسٹا ک ایکسچینج میں در ج کی گئی تھی ۔کمپنی تمام اقسام کے املاک اورحادثاتی انشو رنس کا احاطہ کر تی ہے : آتشزد گی ، سمندر ی ، مو ٹر ،سفر ، صحت ، گھر اور د یگر شامل ہیں۔
گزشتہ 50سالوں کے دوران ، آ ئی جی آ ئی انشو رنس نے پاکستان میں نان -لائف انشو رنس سیکٹر میں بہتر ین انتظامی آ پر یشنز اور اعلیٰ اخلا قی اور اصو لی بنیا دوں پر ایک مضبوط کاروبار ی سا کھ قا ئم کی ہے ۔ آ ج آ ئی جی آ ئی انشو ر نس پاکستان کی مشہو ر و معروف انشو ر نس کمپنیوں میں سے ایک ہے ، جو پاکستان میں اپنی برانچز کے نیٹ ور ک کے ذریعے متعدد ممتاز مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ر سک مینجمنٹ کی جامع سہولیات فراہم کر تی ہے ۔چند مشہور انٹر نیشنل دوہر ی بیمہ کا رجو اپنے متعلقہ بزنس میں اعلیٰ در جہ بند ی ر کھتے ہیں ، آ ئی جی آ ئی انشو رنس کو اپنے کلائنٹس کو پروڈکٹس کی مختلف قسم کی پیشکشیں پیش کر نے کی اجاز ت د یتے ہیں ۔
کمپنی کی ترقی سے متعلق حکمت عملی اپنا تے ہو ئے ،آ ئی جی آ ئی انشو ر نس نے سا ل 2004میں رائل اور سن الائنس پی ایل سی ۔ برطانیہ کے پاکستان آ پر یشنز حا صل کئے ۔ اس منتقلی کے نتیجے میں ،آ ئی جی آ ئی انشو ر نس نے خو دکو پاکستان میں کام کر نے والی پہلی پا نچ انشو ر نس کمپنیوں میں شامل کرلیا۔کمپنی اب رائل اور سن الائنس پی ایل سی -یو کے کا عالمی نیٹ ور ک پارٹنر ہے ۔
آ ئی جی آ جی انشو ر نس آ ئی جی آ ئی فنانشل سروسز کے کارپوریٹ ادار ے کا اہم حصہ ہے جس میں آ ئی جی آ ئی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ ، اس کے مکمل ملکیتی ذیلی ادار ے ، آ ئی جی آ ئی فائنیکس سیکیورٹیز لمیٹڈ اور آ ئی جی آ ئی فنڈز لمیٹڈ شامل ہیں ۔ اپنی حکمت عملی کے تحت آ ئی جی آ ئی انشو ر نس نے انشو ر نس سیکٹر میں اپنے آ پ کو ثابت کیا ہے اور سا تھ ہی اپنی شراکت دار کمپنیوں کو معاونت فراہم کر کے مالیا تی شعبے میںاپنی مو جو د گی کو یقینی بنا یا ہے ۔