بحری کارگو ٹرانزٹ پالیسیاں اندرون ملک سفر کے خدشات نیز بین الاقوامی سفری خطرات دونوں کو تحفظ دینے کے لئے جاری کی جاتی ہیں جس میں بحری یا بذریعہ ڈاک بھیجا جانے والا سامان بھی شامل ہوسکتا ہے۔
یہ پالیسی درآمد اور برآمدی سامان، بذریعہ فضائی، بحری اور بری راستے کے ذریعے سفر کے دوران کارگو کی گمشدگی یا نقصان کو کور دینے کے ساتھ تیار شدہ سامان کو بیمہ شدہ فیکٹری سے پاکستان بھر میں کہیں بھی ان کی ترسیل کو بھی بیمے کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔
کوریج کی یہ قسم ٹرانسپورٹ سے متعلق کاروبار مثلاً شپ ایجنٹس، فریٹ فارورڈز، ٹرمینل آپریٹرز، اسٹیورڈرز، کائونٹر سروسز وغیرہ کو فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے لئے ہمارا مختص کردہ خصوصی عملہ انفرادی مہارت کا حامل ہوتا ہے جوکہ نہ صرف بڑے حادثات سے نمٹنے کے لئے مستعد اور باکفایت ٹیم رکھتا ہے بلکہ چھوٹے چھوٹے مسائل پر بھی توجہ دیتا ہے۔ یہ خصوصی عملہ پالیسی کے بارے میں کسی بھی نوعیت کے تنازعات کے موزوں حل کے لئے بحیثیت ثالث اور مشیر بھی خدمات انجام دے سکتا ہے۔