کمپنی کی جانب سے ایک مناسب ہوم انشورنس پلان کے بارے میں آپ سب جانتے اور 50 سالوں سے اس پر اعتماد کرتے ہیں۔ گھریلو بیمہ آپ کو آپ کے ذاتی گھر یا کرائے کی جائیداد میں پیش آنے والے حادثاتی نقصانات، ڈکیتی، آتشزدگی، حادثات یا قدرتی آفات کی صورت میں 20 ملین روپے تک کے جامع بیمہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ہوم کور گھروں کے مالکان/ کرائے پر مقیم افراد کے لئے ایک موزوں ترین بیمہ پلان ہے چونکہ یہ گھر کی جائیداد، گھر کے سامان، گھروں میں رکھے گئے زیورات، گھر کے مالک کے لئے فری رینٹ، کرائے دار کے لئے فری رینٹ ،گھر میں رکھی گئی نقدی کے بیمے سمیت صارفین کو کفایتی نرخوں پر دیگر بیش قدر سروسز بھی فراہم کرتا ہے۔
ہوم کور کے ساتھ آپ مکمل ذہنی سکون حاصل کرتے ہیں جس کی آپ کو بہت ضرورت ہے
-
ہوم کنٹینٹ (Content) پلان درج ذیل صورتوں میں صارفین کو گھریلو سامان کے بیمے کی سہولت پیش کرتا ہے۔
- آتشزدگی، بجلی گرنا، یا دھماکا
- طیارے یا دیگر فضائی آلات
- زلزلہ، طوفان، سیلاب بادوباراں وغیرہ
- پانی کے ٹینک کا پھٹ جانا یا بھرجانا
- کسی گاڑی کے ذریعے نقصان
- فسادات یا ہڑتال
- ناپسندیدہ کارروائی
- ڈکیتی، گھر کے تالے توڑنا بشمول نقب زنی
- درخت گرنے سے نقصان
اضافی طور پر آئی جی آئی مختلف بلاقیمت سروسز بھی دیتا ہے جس میں درج ذیل بنیادی امور شامل ہیں۔
- رقم کا نقصان (زبردستی گھر میں گھسنا/ نکالنا)
- تالے توڑنے کی صورت میں تبدیلی اور تنصیب
- نصب شدہ شیشے اور فرنیچر پر لگے شیشے کا حادثاتی طور پر ٹوٹ جانا
- گھریلو سامان کو ہٹانے کے دوران پیشہ ور سامان پیک کرنے والوں کے ہاتھوں سامان کا نقصان
گھر کا مکمل و جامع بیمہ
کمپری ہینسو ہوم پلان ہمارے صارفین کو عمارت اور سامان کے نقصانات بشمول گھر/ لاکر میں رکھے گئے زیورات اور نقدی کے تحفظ کے سلسلے میں درج ذیل صورتوں میں بیمہ کی پیشکش کرتا ہے۔
- آتشزدگی، بجلی کا گرنا یا دھماکا
- طیارے یا دیگر فضائی آلات
- زلزلہ، طوفان، سیلاب، بادوباراں وغیرہ
- پانی کے ٹینک کا پھٹ جانا یا بھر جانا
- کسی گاڑی کے ذریعے نقصان
- فسادات یا ہڑتال
- ناپسندیدہ کارروائی
- ڈکیتی، گھر کے تالے توڑنا بشمول نقب زنی
- درخت گرنے سے نقصان
بنیادی کور کے ساتھ ہم گھر کے بیمے کے لئے مختلف بلاقیمت سروسز بھی فراہم کرتے ہیں
- تیسری پارٹی کی ذمہ داری
- آگ بھڑکنے کی صورت میں ادائیگی
- رقومات کا نقصان (زبردستی گھر میں گھسنا/ نکالنا)
- تالے توڑنے کی صورت میں تبدیلی اور تنصیب
- نصب شدہ شیشے اور فرنیچر کے اوپر لگے شیشے کا حادثاتی طور پر ٹوٹ جانا
- گھریلو سامان کو ہٹانے کے دوران پیشہ ور سامان چیک کرنے والوں کے ہاتھوں سامان کا نقصان
- رہائش گاہ پر حادثے کے نتیجے میں اموات، مستقل معذوری
(بیمہ شدہ فرد 100 فیصد، شریک حیات 50 فیصد اور بچے 25 فیصد) - ذاتی مالی ذمے داری
- بیمہ شدہ فرد کی گھریلو ملازم کے لئے قانونی ذمے داری
- ملبہ اٹھانے کی لاگت بیمہ شدہ عمارت کی مالیت کا 5 فیصد
٭ پالیسی کی مزید تفصیلات اور شرائط و ضوابط کے لئے برائے مہربانی پالیسی کا جائزہ لیں۔
اس پالیسی کے تحت کون کون سے نقصانات/مہلک حادثات کو کور کیا جاتا ہے؟
گھریلو بیمہ قدرت اور انسانی ہاتھوں سے ہونے والے نقصانات کو کور کرتا ہے۔
- آتشزدگی، بجلی گرنا اور دھماکا
- طیارے یا دیگر فضائی آلات
- زلزلہ، طوفان، سیلاب اور بادوباراں
- پانی کے ٹینک کا پھٹ جانا یا بھر جانا
- کسی گاڑی کے ذریعے نقصان
- فسادات اور ہڑتال
- ناپسندیدہ کارروائی
- ڈکیتی، گھر کے تالے توڑنا بشمول نقب زنی
- درخت گرنے سے نقصان
میرے گھر کے اسٹرکچر اور اس کے سامان کی مالیت جانچنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
آپ کے گھر کے ڈھانچے کی رواں تعمیراتی لاگت کی جانچ پالیسی حاصل کرنے کی تاریخ کے مطابق فی تعمیراتی فٹ کی مالیت کے مطابق آپ کے مجموعی رقبے کے لحاظ سے کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا گھر 1000 مربع فٹ پر مشتمل ہے اور تعمیراتی لاگت 800/= روپے فی مربع فٹ ہے تو آپ کے گھر کی عمارت کے اسٹرکچر کے لئے بیمہ کی رقم 8,00,000 روپے ہے۔
دوسری جانب سامان کی جانچ آئٹمز کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو استعمال کے لئے کسی رقم کو کاٹے بغیر مارکیٹ میں اسی طرح کے لئے آئٹم کی خریداری کی مالیت پر کلیم کی ادائیگی کردی جائے گی۔
میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں۔ کیا مجھے بیمہ کی ضرورت پڑے گی؟
ہمارے پاس آپ کے گھریلو سامان کے بیمے کے لئے آتشزدگی یا دیگر حادثات مثلاً زلزلے اور ڈکیتی کی صورت میں ایک اور طریقہ بھی ہے۔ ہماری ہوم انشورنس پالیسی آپ کو یہ خدمات بھی پیش کرتی ہے:
- گھریلو مصنوعات
- زیورات
- فرنیچر اور فکسچرز
- آپ کے گھر میں ذاتی استعمال کی اشیاء
- گھروں کے کرایہ داروں کے لئے 3 ماہ تک محیط 35,000 روپے تک مفت کرائے کا اضافی فائدہ بھی دیا جاتا ہے اگر متعلقہ جگہ کسی بھی بیمہ شدہ حادثے کے ذریعے نقصان کے نتیجے میں ناقابل رہائش ہو جائے۔
میں اپنی سوسائٹی کی جانب سے بیمہ شدہ عمارت میں رہتا ہوں کیا مجھے اضافی بیمہ لینے کی ضرورت ہے؟
وہ بیمہ جوکہ آپ کی سوسائٹی فراہم کرسکتی ہے وہ محدود ہوتا ہے اور عمومی طور پر اس میں صرف اسٹرکچر شامل ہوتا ہے اور سامان کو شامل نہیں کیا جاتا۔
آپ کو اپنے سازو سامان کے لئے سامان کی خریداری انشورنس کے ساتھ کرنی چاہئے اگر آپ کے مکان کے تعمیراتی ڈھانچے کا بیمہ سوسائٹی کے ذریعہ کیا گیا ہو۔
کیا میرے گھر کا بیمہ ہوسکتا ہے اگر اس کا ایک حصہ (کمرہ) کاروباری مقصد کے لئے استعمال ہورہا ہو؟
کاروباری مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے گھر کا بیمہ نہیں ہوسکتا۔ تاہم ایسے احاطے کے لئے ایک علیحدہ پالیسی دستیاب ہے جوکہ کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔
پالیسی کی نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟
کمپنی درج ذیل صورتوں میں ادائیگی کے لئے ذمے دار نہیں ہے۔
- بیمہ شدہ شخص اور/ یا بیمہ شدہ فرد کا ذاتی عملہ بلواسطہ یا بلاواسطہ ڈکیتی کی کسی کوشش میں ملوث ہو۔
- الیکٹریکل مشین، آلات، فکسچر اور فٹنگز یا بجلی کی کسی تنصیبات کے کسی حصے کو زیادہ چلنے، زائد پریشر، شارٹ سرکٹ یا بجلی کی لیکیج یا کسی بھی وجہ سے الیکٹریکل یا مکینیکل بریک ڈائون کے سبب نقصان پہنچے۔
- بیمہ شدہ فرد کی جائیداد کو صفائی، مرمت، تزئین و آرائش یا معمول کی مینٹی نینس کے باعث نقصان ہو۔
- بیمہ شدہ فرد کی جائیداد میں بنیاد، کھدائی، پلینتھس، سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ کو کوئی نقصان، تباہی اور تعمیراتی نقائص یا پہلے سے موجود نقائص کے باعث کسی قسم کا نقصان۔
- ڈکیتی کے علاوہ چوری یا چوری کرنے کی کوئی کوشش یا بیمہ شدہ فرد یا اہل خانہ کے کسی فرد، رشتہ دار، احباب، گھریلو مددگار، کرائے دار یا کسی بھی دوسرے فرد جو بیمہ شدہ فرد کے گھر میں آتا جاتا ہو، کی جانب سے نقب زنی کی کوشش۔
پالیسی کی تجدید کے لئے کیا طریقہ کار ہوگا؟
تجدید کے لئے اطلاع آپ کو پالیسی ختم ہونے کی آخری تاریخ سے ایک ماہ قبل ارسال کردی جائے گی جس کے بعد آپ پالیسی کی تجدید کے لئے متعلقہ برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ایسی صورت میں کیا کریں جب میں پالیسی کو منسوخ کرنے کا خواہشمند ہوں؟
پالیسی متعلقہ برانچ میں بذریعہ لیٹر اطلاع دینے پر منسوخ کی جاسکتی ہے جس میں منسوخی کی وجہ اور تاریخ بیان کی جائے جس تاریخ سے پالیسی منسوخ کی جانی ہے۔ انشورنس کی اصل پالیسی اور سرٹیفکیٹ بھی لیٹر کے ساتھ واپس کرنے کی ضرورت ہے۔
ایسی صورت میں کیا کریں جب مجھے بیمے کی مدت کے اندر جائیداد فروخت کرنی ہو؟
اگر جائیداد فروخت کرنی ہو تو پریمیئم مختصر مدت کی بنیاد پر واپس کردیا جائے گا۔ اگر کوئی کلیم نہ کیا گیا ہو۔
کیا کروں اگر کسی کلیم کی صورت میں رابطہ کرنا ہو؟
برائے مہربانی اپنی قریبی آئی جی آئی برانچ میں رابطہ کریں یا ہمیں ٹال فری نمبر 0800-2-34-34 پر کال کریں اور ہمارے کال سینٹرکے نمائندے کے ذریعے آپ کو متعلقہ برانچ کے پاس کلیم کے رجسٹریشن کے لئے معاونت فراہم کردی جائے گی۔
اگر تین افراد ایک اپارٹمنٹ کے حصہ دار ہوں تو کیا ایک فردالگ گھر بیمہ پالیسی لے سکتا ہے؟
جی ہاں… اثاثہ جات کے حصہ کے لئے۔
-
- اپنے کلیم بذریعہ فون آئی جی آئی انشورنس کے ٹال فری نمبر 0800-2-34-34 پر درج کرائیں۔
- متعلقہ معلومات فراہم کریں جس میں آپ کا پالیسی نمبر اور آپ کے کلیم سے متعلق دیگر تفصیلات درج ہوں۔
- بعدازاں آپ کے کلیم کی درخواست کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اسے کمپنی کے کلیمز ڈپارٹمنٹ کو ارسال کردیا جائے گا۔
- کمپنی کا کلیمز ڈپارٹمنٹ کلیم کی درخواست کو رجسٹر کرے گا اور 48 گھنٹوں کے اندر سرویئر کا تقرر کردے گا۔
- بیمہ شدہ فرد کو سرویئر کے پاس تمام متعلقہ دستاویزات جمع کرانی ہوں گی۔
- سرویئر دستاویزات کی تکمیل پر فائنل سروے رپورٹ (FSR)دستاویزات کے ساتھ جمع کرادے گا۔
- اگر سرویئر کا تقرر نہیں کیا گیا تو کمپنی کا کلیم ڈپارٹمنٹ بیمہ شدہ فرد کو کلیم کی اطلاع کے 24 گھنٹوں کے اندر دستاویزات جمع کرانے کے لئے خط ارسال کردے گا۔
- متعلقہ دستاویزات کی وصولی پر کلیمز ڈپارٹمنٹ کلیم کی تکمیل کا کام شروع کردے گا اور 5 ایام کار کے اندر اسے نمٹا دے گا۔
- کلیم کی منظوری پر بیمہ شدہ فرد کو ایک خط بھیجا جائے گا جس میں ڈسچارج وائوچر کے ساتھ سیٹلمنٹ کی منظور کردہ رقم کی تفصیل درج ہوگی۔
- دستخط شدہ ڈسچارج وائوچر کی وصولی پر ادائیگی کا چیک جاری کردیا جاتا ہے۔
-
بیمہ کا کلیم- مطلوبہ دستاویزات
- ہر طرح سے مکمل اور دستخط شدہ کلیم فارم۔
- پالیسی کی کاپی۔
- ایف آئی آر کی کاپی (چوری ڈکیتی کے کلیمز کی صورت میں)
- پولیس سے حاصل شدہ حتمی رپورٹ۔
- تمام انوائسز، قیمت کی فہرست (زیورات اور الیکٹرونک آلات) کی کاپی۔
- ملکیتی/ کرایہ داری کا معاہدہ۔
برائے مہربانی آگاہ رہیں کہ یہ ایک وضاحتی فہرست ہے اور کلیم نمٹانے کے وقت چند دیگر دستاویزات کی ضرورت پڑسکتی ہے۔