آئی جی آئی آٹو کور انفرادی اور کارپوریٹ دونوں صارفین کے لئے ایک جامع آٹو بیمہ پلان ہے جو درج ذیل صورتوں میں آپ کو گاڑی کے بیمہ کی پیشکش کرتا ہے۔
- حادثاتی نقصان۔
- آتشزدگی، بیرونی سیلف اگنیشن یا بجلی گرنے یا منجمد ہونے کی صورت میں۔
- ڈکیتی، نقب زنی یا چھیننے پر۔
- ناپسندیدہ کارروائی۔
- فسادات اور ہڑتال۔
- سیلاب، طوفان، بادوباراں، سمندری طوفان، ٹورنیڈو وغیرہ۔
- زلزلہ، آتش فشاں کا ابلنا یا دیگر قدرتی آفات۔
- بذریعہ فضائی، بری، ریل، اندرون ملک بحری، لفٹ یا ایلویٹر کی صورت میں۔
- تھرڈ پارٹی کی قانونی ذمے داری۔
- دہشت گردی۔
اہم فوائد
- آپ کو اپنی مرضی اور انتخاب کے مطابق ورکشاپ میں گاڑی کی مرمت اور مرمت کے اخراجات براہ راست ورکشاپ کے ساتھ نمٹانے کی آزادی۔
- رقم کا بہترین نعم البدل اور اس کے ساتھ آئی جی آئی پیش کرتا ہے م بلاقیمت انتخابی مسابقتی پریمیئم ریٹس۔
- کلیم کی انتہائی برق رفتار مدت۔
- حادثاتی نقصان/ چوری/ مکمل نقصان کے کلیمز کا ہر صورت میں 15 ایام کار کے اندر سیٹلمنٹ جو مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے سے مشروط ہے۔
- پاکستان بھر میں آئی جی آئی کی برانچوں کا ایک وسیع تر نیٹ ورک۔
- کسٹمر سپورٹ سروس صرف ایک فون کال پر 111308308
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
جامع موٹر پالیسی کیا تحفظ فراہم کرتی ہے؟
ایک جامع موٹر پالیسی درج ذیل صورتوں میں آپ کی گاڑی کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
- حادثاتی نقصان
- گاڑی کا چھننا
- چوری ہونا
- تھرڈ پارٹی کی قانونی ذمے داری
- دہشت گردی
- آتشزدگی
- دھماکا
- سیلف اگنیشن
- بجلی گرنا، زلزلہ، سیلاب، طوفان، سمندری طوفان، طوفان، انجماد، بادوباراں، سائیکلون، تودے گرنا
کیا میں اپنے انتخاب پر کسی ورکشاپ سے گاڑی کی مرمت کراسکتا/سکتی ہوں؟
جی ہاں… آپ اپنی مرضی کے مطابق ورکشاپ سے گاڑی کی مرمت کراسکتے/سکتی ہیں۔ آئی جی آئی کی منظور کردہ ورکشاپ سے مرمت کی صورت میں کمپنی براہ راست بل کی ادائیگی کردے گی جبکہ آئی جی آئی کی منظور شدہ فہرست پر نہ ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کی شرائط و ضوابط کے مطابق آپ کو بل کی ادائیگی کرے گی۔
کلیم کو نمٹانے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟
حادثاتی نقصان اور چوری/ مکمل نقصان کے کلیمز تکمیل شدہ کلیم فارم اور تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے بعد 5 ایام کار کے اندر نمٹادیئے جاتے ہیں۔
کلیم کی صورت میں کس سے رابطہ کریں؟
برائے مہربانی اپنی قریبی آئی جی آئی برانچ سے رابطہ کریں یا ہمیں ٹال فری نمبر 0800-2-34-34 پر فون کریں اور آپ کو متعلقہ برانچ سے کلیم کی رجسٹریشن کے لئے ہمارے کال سینٹر کے نمائندے کے ذریعے معاونت فراہم کردی جائے گی۔
پالیسی کس کے نام پر لی جائے؟
پالیسی گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کے نام پر لینی چاہئے۔
کیا کسی غیر رجسٹرڈ گاڑی کے لئے پالیسی لی جاسکتی ہے؟
کسی غیر رجسٹرڈ گاڑی کا بیمہ ہوسکتا ہے تاہم 15 دنوں کے اندر رجسٹریشن دستاویزات فراہم نہ کرنے کی صورت میں پالیسی کالعدم قرار دے دی جائے گی۔
کیا پالیسی خاندان کے کسی قریبی فرد کے نام منتقل کی جاسکتی ہے؟
جی ہاں پالیسی گھر کے کسی قریبی فرد کے نام منتقل کی جاسکتی ہے جس کے ساتھ اس فرد کے کارآمد ڈرائیونگ لائسنس اور ان کے نام پر ٹرانسفر ہونے والی گاڑی کی رجسٹریشن دستاویزات فراہم کی جائیں۔
بیمہ کا آغاز کب سے ہوگا؟
بیمہ کا کور پریمیئم کی ادائیگی کے فوری بعد اور بینک سے چیک کی تصدیق موصول ہوجانے کے بعد ہوجائے گا۔
پالیسی کی تجدید کے لئے کیا طریقہ کار ہے؟
تجدید کی اطلاع پالیسی کے اختتام سے ایک ماہ قبل پیشگی طور پر آپ کو ارسال کردی جائے گی جس کے بعد آپ پالیسی کی تجدید کے لئے متعلقہ برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ایسی صورت میں کیا کریں اگر پالیسی کو منسوخ کرانا ہو؟
پالیسی متعلقہ برانچ میں تحریری اطلاع دینے پر منسوخ کی جاسکتی ہے جس میں منسوخی کی وجہ اور پالیسی منسوخ کرنے کی تاریخ درج کی جائے۔ اصل پالیسی اور انشورنس کا سرٹیفکیٹ بھی لیٹر کے ساتھ واپس کیا جائے گا۔
موٹر پالیسی کے تحت کیا نمایاں معاملات شامل نہیں کئے جاتے؟
پالیسی کے تحت نمایاں اخراجی معاملات یہ ہیں:
- ٹوٹ پھوٹ
- مکینیکل/ الیکٹریکل بریک ڈائون
- ذاتی طور پر نقصان
- جنگ، غدر یا ایٹمی خدشات کے باعث نقصانات
- جغرافیائی علاقے کے باعث کوئی نقصان
- رہزنی یا مجرمانہ کارروائی سے ہونے والا نقصان یا بیمہ شدہ ڈرائیور یا جاننے والے فرد کے ذریعہ معاہدے کی خلاف ورزی
پالیسی کے اجرا کے وقت کیا کیا دستاویزات درکار ہوں گی؟
- مکمل تجویزی فارم
- گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کے شناختی کارڈ کی کاپی
- کارآمد ڈرائیونگ لائسنس
- نئی گاڑی کی صورت میں تیار کنندگان اور سیلز انوائس، ادا کردہ ٹیکس کا چالان
- رجسٹریشن بک کی کاپی
- معائنہ رپورٹ
کلیم کا طریقہ
-
کلیم کی صورت میں برائے مہربانی نیچے درج طریقہ کار پر عمل کریں:
- ہمارے پاس اپنے کلیم کو رجسٹر کرانے کے لئے ہمارے ٹال فری انشورنس نمبر 0800-2-34-34 پر کال کریں
- آئی جی آئی کو درج ذیل پتے پر دستاویزات جمع کرائیں
آئی جی آئی انشورنس رجسٹرڈ اور ہیڈ آفس
ساتویں منزل، دی فورم،
سوئٹ نمبر 701-713، جی- 20، بلاک 9
خیابان جامی، کلفٹن،
کراچی- 75600، پاکستان
فون نمبر(+92-21)111-234-234
فیکس (92-21)111-567-567, 5301729آئی جی آئی کی جانب سے قابل قبول کلیمز کو تمام مکمل شدہ دستاویزات کی وصولی کے 7 دنوں کے اندر نمٹا دیا جائے گا۔
مطلوبہ دستاویزات
- حادثاتی موت
- متعلقہ میونسپل آفس سے موت کا سرٹیفکیٹ
- اسپتال/ ڈاکٹر کی جانب سے موت کا سرٹیفکیٹ
- تدفین کا سرٹیفکیٹ
- پولیس رپورٹ
مستقل مکمل معذوری
- ڈاکٹر یا اسپتال کی رپورٹ جس میں معذوری کی وجہ اور وضاحت کی گئی ہو۔
- ایکس ریز
- پولیس رپورٹ
- سی این آئی سی کی کاپی
برائے مہربانی آگاہ رہیں کہ یہ ایک وضاحتی فہرست ہے اور کلیم کو نمٹانے کے وقت چند مزید دستاویزات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
حسابات کا اندراج
- Comming Soon…